اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ ایران کے مجلس شورائے اسلامی کے، خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کمیشن کے رکن محمدحسن آصفری نے اسلام آباد کے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقے پر گولہ باری کی گئی ہے۔ انھوں نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے کسی بھی قسم کی گولہ باری یا فائرنگ، انجام نہیں پائی ہے۔ محمدحسن آصفری نے کہا کہ اس مسئلے پر غور کیا جارہا ہے اور اس قسم کا اقدام، ممکنہ طور پر دونوں ملکوں کی سرحدوں پر موجود دہشتگردوں کی جانب سے انجام پاسکتا ہے۔ انھوں نے ایران اور پاکستان کے دوستانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کسی بھی طرح کےاختلافات نہیں پائے جاتے اور دونوں ملکوں کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں ہمیشہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات پر ہمیشہ تاکید کی جاتی رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں پر گولہ باری کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169